بیدر۔21/مارچ (ایس او نیوز/امین نواز) کچھ ہی دنوں بعد رمضان کا مقدس مہینہ سایہ فگن ہورہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے کرناٹک کا معروف تعلیمی ادارہ شاہین کالج بیدر کے طلبہ نے صاف صفائی کی انوکھی مہم چلاتے ہوئے 20 مارچ کو مساجد سمیت، کئی منادر، گرجا گھر اور گردواروں کی بھی صفائی کرتے ہوئے یکجہتی، بھائی چارگی اور ہندو مسلم اتحاد کی انوکھی مثال پیش کیں۔
شاہین ادارہ جات کے چئیرمین ڈاکٹر عبدالقدیر کی ہدایت پر پرنسپال جناب خواجہ پٹیل کی نگرانی میں شاہین کالج بیدر کے طلباء نے بیدر شہر اور اس کے اطراف و اکناف کی مساجد کے ذمہ داران سے ملاقات کرکے ان کی رضا مندی سے صاف صفائی کرتے ہوئے مساجد کی فرش‘وضو خانوں اور طہارت خانوں کی صفائی خدمات انجام دیں۔اس صفائی مہم میں شاہین ادارہ جات کے جملہ 600طلباء نے حصہ لیا تھا اور 100گروپ ترتیب دیتے ہوئے اپنے ہی خرچہ پر صفائی کیلئے جھاڑو‘سرف پوڈر‘ طہارت خانوں کو صاف کرنے کیلئے آرپِک‘ و دیگر ضروری اشیاء ساتھ لے کر مختلف عبادت گاہوں میں پہنچ کر صفائی ابھیان چلائی۔ قابلِ ذکر مساجد کے نام اس طرح ہیں جامع مسجد‘پنچ سال تعلیم مسجد‘مسجدِ قباء‘مسجدِ بے ستون‘ مکی مسجد‘مدینہ مسجد‘مسجد علی‘مسجدِ چشتیہ پورہ‘مسجدِشاہ خاموشؒ‘مسجدِ نور خان تعلیم‘مسجد صدیق شاہ تعلیم‘مسجد لال دروازہ‘کلثوم گلی مسجد‘مسجدِ امیر حمزہ ؓ‘مسجد درگاہ حضرت خواجہ ابوالفیض‘مسجدِ عمر فیض پورہ‘مسجدِ نور پکھال واڑہ‘ جامع مسجد ریلوے گیٹ‘ فیض پورہ‘مسجد عابدین‘مسجدِ محمودیہ‘جامع مسجد لال واڑی‘ متی مسجد گاندھی گنج‘ مسجد ابراہیم خلیل اللہ‘مسجد سنی سدی مرجان‘مسجد حسن قادری بلال کالونی‘ مسجدِ بلال‘مسجدِ اقصی بدر الدین کالونی‘ مسجد فخر النساء معراج کالونی‘ مسجد محمدیہ چدری روڈ‘مسجدِ صغری حق کالونی‘ مسجد قوت الاسلام‘مسجد صالحین‘مسجد لعلن حسینی‘مسجدِ منیا رتعلیم‘مسجدِ اعظم‘مسجد فرش پورہ‘ مسجد محبوب سبحانی‘مسجد شاہ حسین‘مسجد رٹکل پورہ‘ مظفر حسینی مسجد‘مسجد امیر حمزہ‘مسجدِ صدیق ِ اکبر‘ مسجدِ پیر فانی‘مسجدِ رحمت‘ مسجدِ حمیدیہ‘مسجد مسلم ہاسٹل‘ مسجدِ دلہن‘مسجد محمدیہ‘وغیرہ۔
ان مساجد کے ساتھ ساتھ طلباء نے مندروں‘گرجا گھروں‘ گرودوارہ اور امبیڈکر بھؤن جاکر بھی ذمہ داران کی رضا مندی سے وہاں بھی صاف صفائی کی خدمات انجام دیں۔
واضح ہو کہ شاہین ادارہ جات بیدر کے طلباء و طالبات حصولِ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی پاکیٹ منی سے ملک میں جب کبھی آفات سماوی جیسے زلزلہ‘سیلاب‘ اور بڑے حادثات پیش آ تے ہیں تو متاثرہ افراد کی ریلیف کے طور پر رقم جمع کرکے مدد کرتے آرہے ہیں۔گذشتہ دو سال سے شاہین پی یو کالج بیدر کے طلباء مساجد کے ساتھ ساتھ مندروں‘گرجا گھروں‘ گرودوارہ اور امبیڈکر بھؤن جاکر ذمہ داران سے ملاقات کرکے ان کی رضا مندی سے صاف صفائی کی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔ کوویڈکے دونوں لہرکے دوران شاہین کالج بیدر کے طلباء نے مساجد بشمول مندروں‘گرجا گھروں‘گرودواروں‘ اور امبیڈکر بھؤن جاکر سینٹائرزکے ذریعے صاف صفائی کے خدمات انجام دی تھیں‘تمام مذاہب کے ذمہ داران نے شاہین ادارہ جات کے اس اقدام کو خوب سراہا۔اور اس کام کو قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار بتایا۔شاہین پی یو کالج کے طلباء کی ان خدمات کو قابلِ تقلید بتاتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔